اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کردیا گیا

گرفتاری اور رہائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل وینیو سے متعلق کل فیصلہ ہو جائے گا، محسن نقوی
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد بھچرسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے، جنہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
تحفظات اور رہائی
تاہم تمام رہنماؤں کو وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔