ٹرمپ کی جیت پر امریکی خواتین نے مردوں کا ’بائیکاٹ‘ کرنے کا اعلان کر دیا
ٹرمپ کی دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ردعمل
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ صدر منتخب ہونا انتہائی نوعیت کے ردِعمل کو جنم دے رہا ہے۔ بی فور نامی تحریک کے ذریعے لڑکیاں اس عزم کا اعادہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ نہ تو شادی کریں گی، نہ مردوں سے تعلقات استوار کریں گی، اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 7000 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا
سوشل میڈیا پر نفرت کا اظہار
سی این این نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا بھر میں سوشل میڈیا پر لڑکیاں ٹرمپ کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔ خواتین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تحریک کو مستحکم کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے سربراہ نے مودی سے درخواست کردی
جوابی تحریک کی تیاری
معروف امریکی جریدے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق جب خواتین نے دیکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی راہ ہموار ہو رہی ہے تو انہوں نے خود کو بھرپور جوابی تحریک کے لیے منظم کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور رابطہ مہم چلائی جانے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ، 8ہزار کلو بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد
مردوں کے ووٹوں کا اثر
امریکا بھر میں خواتین اس بات سے سخت نالاں ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر صدر منتخب ہونے میں مردوں کے ووٹوں نے کلیدی مدد فراہم کی۔ اب خواتین چڑ گئی ہیں کہ وہ مردوں سے تعلقات استوار نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
بائیکاٹ کی تحریک
بہت سی شادی شدہ خواتین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مردوں کی سرپرستی والے کاروباری اداروں کا بائیکاٹ کریں گی، اور ان کے لیے کوئی کام نہیں کریں گی۔
بی فور مہم
بی فور’ مہم دراصل چار جنوبی کوریائی الفاظ (bihon, bichulsan, biyeonae and bisekseu) کا مخفف ہے، جس کا مطلب ’نہ شادی، نہ مرد سے جنسی تعلق، نہ بچوں کی پیدائش، نہ مرد سے دوستی‘ ہے۔








