بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

نواز شریف کا بیان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ٹیم کو وائٹ واش کئے جانے کے بعد پاکستانی ہیڈ کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا
لندن میں میڈیا سے گفتگو
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جینیوا سے ہم لندن پہنچے ہیں، الحمدللّٰہ سب خیریت ہے، پاکستان امریکہ تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہنے چاہئیں، پاکستان کے تعلقات ہمسایوں کے ساتھ بھی اچھے ہونے چاہئیں، بھارت کی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ماضی کے تعلقات کی بحالی
نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات سدھارنے کی ضرورت ہے، اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی میں تعلقات اگر بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارے جا سکتے ہیں مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی، ہمیں کسی سے تعلقات خراب رکھ کے کرنا کیا ہے؟
حکومت کی کارکردگی پر سوالات
ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے ڈیڑھ ارب درخت، 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں، 300 ڈیم کہاں ہیں، ہمیں تو کچھ نظر نہیں آتا، کوئی ایک منصوبہ بتا دیں جس کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہو یا افتتاح کیا ہو۔