رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کا دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے تک کا اضافہ، سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی جون 2022 کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
ملاقات کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج
ملاقات کی تصویر

یہ بھی پڑھیں: پاک وطن شاداب چمن، اے پیارے پاکستان اونچی تیری شان، بلوچستان میں شہید دو سگے بھائیوں کی والدہ کے جذبات
پاک بحریہ کے سربراہ کے خیالات
پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔
خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبصرہ
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔








