صداتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کیخلاف متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائیکورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے صداتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی امداد سے سیلاب متاثرین کے گھر بروقت تعمیر ہوئے: مراد علی شاہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ میں صداتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراما انڈسٹری لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں: ریحام رفیق
وفاقی حکومت کا موقف
وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، کیونکہ صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہو چکی ہے۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔








