گلگت بلتستان میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ بس میں سوار دلہن نے بتا دیا
بس حادثے کی تفصیلات
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز گلگت بلتستان میں ہونے والے بس حادثے میں زخمی ہونے والی دُلہن نے حادثے کی تفصیلات بتادیں۔ گلگت کے تھلیچی پل کے مقام پر دریامیں گرنے والی باراتیوں کی بس میں موجود دلہن نے کہا کہ حادثے کے وقت بس ڈرائیور بہت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے ہرحد تک جانے کا اعلان کردیا
حادثے کی وجوہات
دُلہن نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور حفاظتی جنگلے سے ٹکرائی، جس کے بعد سب دریامیں گر گئے۔
نقصانات اور نقصانات کی تفصیل
گزشتہ روز استور سے چکوال جانے والی باراتیوں کی بس دریامیں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ لاپتا ہونے والے 12 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔