منی بجٹ اور پٹرلیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ

مذاکرات میں پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آبی ذخائر بڑھانے کا صائب فیصلہ
منی بجٹ اور ٹیکس کی صورتحال
ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، 12 ہزار 970 ارب کا ہدف برقرار رہے گا جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ
آئی ایم ایف کی تسلی
ہم نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی ہے، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: وین کھائی میں گرنے سے 5 طالبعلم بحق
زرعی آمدن اور ٹیکس وصولی
زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی، اور آئی ایم ایف کے ساتھ مزید مذاکرات بھی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی
تاجر دوست اسکیم میں تبدیلی
آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست اسکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔ تین ماہ میں ریٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔
نئے تاجروں کی تعداد میں اضافہ
4 لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں، جبکہ رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔