دھند اور سموگ کے باعث موٹرویز کن کن مقامات سے بند ہیں؟ تفصیلات جانیے
موٹروے ایم 3 بند
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
موٹروے پولیس کا بیان
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بندکیاجاتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد کی قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
سفری مشورے
ان کا کہنا تھا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کی گفتگو
پریشانیوں سے بچنے کی ہدایات
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت
ترجمان نے کہاکہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔