ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل، ہلاک ہونیوالوں میں انتہائی مطلوب گینگ ثنا عرف بارو بھی شامل

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی حفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
ہلاک ہونے والے دہشت گرد
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گینگ کا سرغنہ ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس لگ گیا
دہشت گردوں کی سرگرمیاں
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ثنا عرف بارو ضلع کیچ میں نام نہاد مجید بریگیڈ کیلئے بھرتیاں کرتا تھا، جو خودکش بمباروں کا مرکزی ایجنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی جنرل راکیش شرما نے پاک فوج کی صلاحیتوں کی تعریف کر دی
ہتھیار اور گولہ بارود کا قبضہ
ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حفاظتی اقدامات اور عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔