ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل، ہلاک ہونیوالوں میں انتہائی مطلوب گینگ ثنا عرف بارو بھی شامل

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: 21 سے 25 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی حفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف
ہلاک ہونے والے دہشت گرد
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گینگ کا سرغنہ ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع
دہشت گردوں کی سرگرمیاں
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ثنا عرف بارو ضلع کیچ میں نام نہاد مجید بریگیڈ کیلئے بھرتیاں کرتا تھا، جو خودکش بمباروں کا مرکزی ایجنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان
ہتھیار اور گولہ بارود کا قبضہ
ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حفاظتی اقدامات اور عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔