خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے سوات میں
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے شہر سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 24 گھنٹوں کے دوران تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے آنے سے پہلے برے حالات تھے، آج ڈیفالٹ نہیں سٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننے کی آواز آتی ہے: مریم نواز
لوگوں کی محاذی صورتحال
24 نیوز کے مطابق زلزلے سے مقامی آبادی کے بچے اور بڑے خوف کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے، وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے کیلئے ٹائم لائن مسئلہ نہیں، بلاول بھٹو
زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
دیگر متاثرہ علاقے
دوسری جانب مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔