لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کا راج، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

شدید دھند اور سموگ کا راج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند اور سموگ کا راج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بسلسلہ روزگار اگر بیرون ملک آنا ہے تو کوئی ہنر سیکھ کر آئیں: ماجدہ خانم
موٹر ویز کی بندش
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن، ایم 3 لاہور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی حد نگاہ صفر ہونے پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوالات کی بوچھاڑ ۔۔پردہ اٹھنے کا انتظار ۔۔ کنفیوژن کون ختم کرسکتا ہے۔۔ آخری پتہ کھیلا گیا تو گیم ختم ؟
فضائی آلودگی کی صورت حال
دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زہریلے دھویں کے گہرے سائے ہیں، بدترین فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے۔ لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، اے کیو آئی 708 تک پہنچ گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی تفصیلات
ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 559، فیصل آباد 405، پشاور 270، اسلام آباد 186 اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 199 ریکارڈ کیا گیا ہے۔