لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کا راج، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

شدید دھند اور سموگ کا راج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند اور سموگ کا راج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش بلے باز نے جاوید میانداد کا 31سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
موٹر ویز کی بندش
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن، ایم 3 لاہور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی حد نگاہ صفر ہونے پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: یکم مئی کے میچز سے متعلق اہم اعلان، انتظامات اور ہدایات
فضائی آلودگی کی صورت حال
دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زہریلے دھویں کے گہرے سائے ہیں، بدترین فضائی آلودگی بدستور برقرار ہے۔ لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، اے کیو آئی 708 تک پہنچ گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی تفصیلات
ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 559، فیصل آباد 405، پشاور 270، اسلام آباد 186 اور راولپنڈی میں اے کیو آئی 199 ریکارڈ کیا گیا ہے۔