آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی
سپریم کورٹ نے انتخابات 2024 کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی:منشیات کے خاتمہ سمیت کئی قراردادیں منظور
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 کے ری شیڈول کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتخابات ہو چکے ہیں، یہ درخواست غیرموثر ہو چکی ہے۔ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ وکیل نہیں آئے ان پر بھاری جرمانہ ہونا چاہیے۔
انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کی استدعا
یاد رہے کہ موسم کی خرابی کے باعث انتخابات فروری کے بجائے مارچ میں کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔