بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا
چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان
نئی دہلی (ویب ڈیسک) کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا نے رواں ماہ پاکستان میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے ایران جنگ میں فریق نہ بننے، بورڈ آف پیس چھوڑنے اور پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ
ٹیم کی کیٹیگریز کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بی 1 کیٹیگری میں اجے کمار ریڈی، دیبراج بہیرا، نریش بھائی بلو بھائی، نیلیش یادیو، سنجے کمار شاہ، پروین کمار شرما شامل ہیں۔ بی 2 کیٹیگری میں وینکٹیشورا راؤ ڈنا، پنکج بھوئے، لوکیشا، رمبیر سنگھ، اور عرفان دیوان جبکہ بی 3 کیٹیگری میں درگا راؤ ٹومپاکی، سنیل رمیش، سکھرام ماجھی، روی امیتی، دینیش بھائی چامایاڈ بھائی رتوا، اور دھنگار گوپو شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے پیپرا رولز میں کی جانیوالی ترمیم واپس لینے کا اعلان کردیا
چیئرمین کا بیان
کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر مہانتیش نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہمیشہ کانٹے دار مقابلے ہوتے ہیں۔ بصارت سے محروم کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف نے کس ڈرامے میں کام کیا تھا؟ حیران کن انکشاف
ورلڈ کپ کی تیاری
انہوں نے کہا کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم تین مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے اور ہم اپنی فتوحات کے سلسلے کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور چوتھی جیت کے لیے تیار ہیں۔ ڈاکٹر مہانتیش کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہمیں وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی جاری ہو چکی ہے، تاہم ٹیم کو وزارتِ خارجہ کی منظوری کا انتظار ہے اور ہمیں وہاں سے مثبت جواب کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ
پاکستان جانے کی تیاری
انہوں نے بتایا کہ منظوری ملنے پر 21 نومبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سربازار کی حقیقت: فاطمہ کی بہادری کا ناقابل فراموش لمحہ
سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ
کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے صدر بُسے گوڑا نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے 27 اکتوبر سے ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا، سلیکشن کمیٹی نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جن میں ماضی میں بھارت کی نمائندگی کرنے کا تجربہ شامل ہے۔
ورلڈ کپ کی تاریخیں
واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔








