انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا
پی ٹی آئی نے وقت کی درخواست دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے باعث پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10روز کیلئے بند
کیس کی سماعت کا جائزہ
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جواب جمع کروانے کے لیے کمیشن سے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔