پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے اجازت نامے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 10 لیگ کیلئے 8 کھلاڑیوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقید
این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑی
پی سی بی کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے گئے ہیں ان میں عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان طارق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان ارشاد، افتخار احمد اور آصف علی کو بھی این او سی جاری کیا گیا ہے۔
دیگر لیگز کے لیے اجازت نامے
کرکٹ بورڈ نے حسان خان کو گلوبل سپر لیگ، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بگ بیش لیگ کیلئے این او سی جاری کیا ہے جبکہ اسامہ میر کو بھی بگ بیش کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔