عمران خان نے ملاقات میں کونسا شعر سنایا؟ وکیل شعیب شاہین نے بتا دیا.

ملاقات کی تفصیلات

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات میں مقدمات اور اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ بدھ کو ایران کا دورہ کریں گے

شعر اور پیغام

شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں شعر پڑھا: ''اے طائر لا ہوتی اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی''۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈو اور ڈائی کا پیغام دیا ہے۔ شعیب شاہین نے مزید بتایا کہ یہ اشرافیہ نہیں بلکہ بدمعاشیہ ہے، جنہوں نے جمہوریت کو دفن کر دیا ہے۔ انصاف کے واحد فورم کی حالت بھی خراب ہے۔ اب لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے اٹھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وحشت سرائے فکر سے الجھوں گا ایک روز۔۔۔

عوام کی تحریک

شعیب شاہین نے کہا کہ جب عوام باہر نکلتے ہیں تو وہ 8 فروری کی طرح شدت سے باہر نکلتے ہیں۔ ہم 180 سے زیادہ سیٹیں جیت چکے تھے، اور لوگ باہر نکلیں جب تک بانی پی ٹی آئی کے مطالبات منظور نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس ملتوی ، آج سہ پہر کتنے بجے ہو گا ؟ جانیے

پارٹی کی صورتحال

شعیب شاہین نے کہا کہ احتجاج کے سلسلے میں ہماری میٹنگز جاری ہیں۔ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے اور فائنل مشاورت ہورہی ہے۔ اگر ہم آپس میں مذاق بھی کرتے ہیں تو ہمارے پارٹی میں لڑائی کے میسجز چل جاتے ہیں۔

بہادر قیادت کا عزم

ابوزر سلمان نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمیں بہادر شاہ ظفر نہیں بننا بلکہ ٹیپو سلطان بننا ہے۔ جو احتجاج میں شریک نہیں ہو گا، اس کا پارٹی سے تعلق نہیں ہوگا۔ 24 نومبر کو ایم این اے، ایم پی اے سب قیادت باہر نکلے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...