توشہ خانہ ون کیس؛ نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ون کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ون کیس میں نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا کردی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر کیس ریمانڈ بیک کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: موہن جوداڑو کا مطلب ہے مرْدوں کا ٹیلہ، کھدائی کی گئی تو علم ہوا وہ تو کتنے زندہ لوگ تھے، ان کھنڈرات کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں
سماعت کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل علی ظفر نے دلائل کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی معاملات مکمل طور پر عالیہ حمزہ کے سپر د کردیئے
استثنیٰ کی درخواست
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بشری بی بی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنا چاہتا ہوں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ دے دیں، اس متعلق پریشان نہ ہوں، آرڈر کردیں گے۔ علی ظفر نے یہ بھی بتایا کہ نیب پراسیکیوٹر نے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض نہیں کرنے کا کہا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
پراسیکیوٹر کا موقف
چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا پیپرز باکس بنی ہوئی ہیں؟ پراسیکیوٹر امجد پرویز نے کہا کہ میں توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔ میں نے اعتراف کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطل کرنے کا بیان دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
مکالمہ اور دلائل
چیف جسٹس نے امجد پرویز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے علی ظفر کو سن تو لینے دیں کہ وہ کیا کہتے ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ایک جیل ٹرائل تھا، 29 جنوری کو جرح کا حق ختم کیا گیا، 30 جنوری کو بشری بی بی کا 342 کا بیان رات 11 بجے کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ کے دوران ایران میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا
عدالت کی ہدایات
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی ظفر کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ہدایات لینے کیلئے وقت دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ علی ظفر صاحب، آپ نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر کیا کہتے ہیں؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں اس حوالے سے اپنی گزارشات رکھنا چاہتا ہوں۔
سماعت کا نتیجہ
جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ دو ہی طریقے ہیں: ایک تو آپ امجد پرویز کی بات مان لیں، یا پھر کیس ٹرائل کورٹ میں فرد جرم سے دوبارہ شروع ہو۔ اگر آپ یہ دونوں نہیں مانتے تو ہم پھر تکنیکی خرابیوں کی طرف جائیں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میری نظر میں سزا کا یہ فیصلہ برقرار رہ ہی نہیں سکتا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔