بھارتی فائٹرز پاکستان آسکتے ہیں تو کرکٹرز کو بھی یہاں آنا چاہیے: بابر راجا

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر کا بیان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجہ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی ایم ایم اے فائٹرز پاکستان آ کر مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس :دیوالی نہ منانے پر دنیش کمار اور ہمایوں مہمند میں شدید تلخ کلامی
سیاست کو کھیلوں سے دور رکھنے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کھیلوں میں اپنی سیاست کو نہ لے کر آئیں، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے۔ کھیلوں کو سیاست سے بالا تر ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو نقصان کا امکان، کتنی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں؟ جانیے
فروری میں مزید بین الاقوامی مقابلے کی تیاری
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر راجہ نے اعلان کیا کہ جس طرح ایم ایم اے پرموشن "آئی ایف ٹی تھری" کامیاب ہوئی اور لوگوں نے اسے خوب سراہا، اس طرح فروری میں ایک اور بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار
بھارتی فائٹرز کی مثبت تجربات
ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعوت پر پاکستان آنے والے بھارتی فائٹرز نے یہاں پر حسن سلوک اور محبت دیکھ کر پاکستانیوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ہم پاکستان کے بارے میں مختلف سوچ رکھتے تھے جو اب مکمل طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔
کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے بارے میں یقین دہانی
بابر راجہ نے کہا کہ جس طرح بھارتی فائٹر ایک محفوظ ماحول میں پاکستان آئے، اسی طرح بھارتی کرکٹ ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آ سکتی ہے اور یہاں ان کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔