نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق
حملے کی تفصیلات
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں عشائیہ
واقعہ کی جگہ
24 نیوز کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔








