پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بند کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران کشیدگی: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں شفٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ ؛ عمر ایوب کی 9جنوری تک راہداری ضمانت منظور
عدالتی ریمارکس
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے، ایسے میں نظر بندی کی قانونی حیثیت نہیں۔
طاہر اقبال کی رہائی
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا。