خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار میں قبائلی رہنما کا قتل
خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی 23دسمبر تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ خضدار میں کراڑو کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے قافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی جاں بحق ہوگئے۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔