پاکستان ہمارا دوسرا گھر، بہت عزت اور پیار ملتا ہے: سکھ یاتری
بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید
پاکستان ہمارا دوسرا گھر
سردار ہرجیت سنگھ اور گرنام سنگھ نے کہا ہے کہ "پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، ہمیں یہاں بہت عزت اور محبت ملتی ہے۔ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں۔" واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی گورودارہ منیجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا کہ "جس جوش و جذبے سے ہمارا استقبال کیا گیا، ہم اس پر حکومت پاکستان، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ، اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔"
پاکستان میں یاتریوں کا استقبال
پاکستان آمد پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر، پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔