پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سینیٹر عرفان صدیقی

پراپرٹی میڈیکل کالجوں میں فیسوں کا جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے رُکن، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قومی کی کمیٹی پوری سنجیدگی کے ساتھ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم بچوں پر بھاری فیسوں کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم

ذیلی کمیٹی کا قیام

اس سلسلے میں سینیٹر پلوشہ خان کی سربراہی میں ایک 3 رکنی ذیلی کمیٹی کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری ہوچکا ہے، جو آئندہ ہفتے اپنا کام شروع کردے گی۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم طلباء وطالبات اور اُن کے والدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس نے آج سینیٹر صدیقی کے دفتر میں اُن سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ویوو کا نیا سمارٹ فون V40e 5G اب پاکستان میں دستیاب

والدین اور طلباء کے مسائل

والدین اور طلباء نے سینیٹر عرفان صدیقی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کالجوں نے یک طرفہ طورپر فیسوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔ پرائیویٹ کالج پی۔ایم۔ڈی۔سی کی ہدایات کی بھی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی فیول ایوریج کو بہتر بنانے کے مفید مشورے

سڈیشنز کا قانون کے تحت جائزہ

سینیٹر عرفان صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ سب کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد پی۔ایم۔ڈی۔سی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور من مانے طریقے سے فیسوں میں اضافہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے تحت مناسب کارروائی کی جائے گی۔ یہ معاملہ حکومت کے پیش نظر بھی ہے جو جلد مناسب اقدام کرے گی۔

شکریہ کا اظہار

وفد نے قومی صحت کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عامر چشتی اور دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا جو اس اہم معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے طلبہ وطالبات کو استحصال سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...