لاہور اور ملتان میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند کردی گئیں ، سموگ کے باعث پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں سموگ کے سبب پابندیاں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے محکمہ ماحولیات نے سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے: بیرسٹر سیف

نوٹیفکیشن کی تفصیلات

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبرتک ہوگا۔ لاہور اور ملتان میں سموگ کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

ہیلتھ ایمرجنسی کے اقدامات

نوٹیفکیشن کے مطابق طبی عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم ہوں گے۔ محکمہ صحت سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں کی ادویات کی فراہمی یقنی بنائے گا۔ ریسکیو 1122 سموگ سے متاثرہ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کرنے کا نظام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما جیل سے رہا

تعلیمی اداروں کی بندش

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند رہیں گی۔ تمام تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی، مری کے سوا باقی تمام اضلاع میں سموگ کے باعث سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حاضرین خوبصورت فرعون ملکاؤں کو سامنے دیواروں پر چلتا پھرتا دیکھ مبہوت ہوگئے، قلو پطرہ، آپس کی سازشوں اور جنگوں کے مناظر بھی دکھائے گئے

تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کے سوا تمام تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی، لیکن ایندھن اور ادویات فراہم کرنے والی ہیوی گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

خوراک اور دیگر خدمات

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس وینز، ایمبولینس اور ریسکیو کی گاڑیاں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ بھٹے اور فرنس آئل سے چلنے والی انڈسٹری مکمل بند رہیں گے۔ 4 بجے تک ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی، جبکہ رات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، تندور، ڈیری شاپس اور کوریئر سروسز کھلی رہیں گی۔ یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے تمام ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور فارمیسی سیکشن کھلے رہیں گے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...