احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان
رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی پر تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، یہ کال مس کال ہے، 95فیصد لوگ کوئی سرگرمی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روس، پاکستان فٹ بال ٹیموں کا مجوزہ میچ منسوخ
پی ٹی آئی کا رویہ اور اجلاس کی تفصیلات
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کا جیسا رویہ ویسی ہی تیاری کریں گے، پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں سر پر کفن باندھ کر آئیں گے، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم پالیسی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے نیچے ہی وزیر اعلیٰ کا بندوبست ہوسکتا ہے لیکن بندوبست کا طریقہ نہیں بتا سکتا، جو بھی آپشن ہوں گے آئین وقانون کے مطابق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: برکس کا غزہ پر اسرائیلی بمباری، اموات اور تباہی پر اظہا ر تشویش، مشترکہ اعلامیہ جاری
احتجاج کے بارے میں رائے
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے کچھ نہیں بتا سکتا، علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد میں حملہ آور نہیں ہونے دیا جائے گا، تحریک انصاف والے بڑی غلطی کر رہے ہیں، ناکامی ان کے چہروں پر لکھی ہوئی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے یکطرفہ فیصلہ کردیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس بار بھی تحریک انصاف والے بڑا مظاہرہ نہیں کرسکیں گے، خیبرپختونخوا سے کچھ لوگ آسکتے ہیں، اپنے منہ سے آگ نکالنے والے سارے کمپرومائز ہیں، نومن تیل ہوگا تو رادھا ناچے گی۔
بلاول بھٹو کے ساتھ تعلقات
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی باتوں میں حقیقت ہے، ان کی کچھ باتوں کو بہتر انداز میں حل کرنا چاہیے، بلاول کے اعتراضات کو دور کیا جائے گا، وہ ہمارے اتحادی ہیں، حکومت کے ساتھ چلیں گے۔