سموگ کی شدت برقرار، پنجاب میں سرکاری ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کی شدت کی وجہ سے نئی ہدایات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کی شدت کے باعث پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری کو 50 فیصد کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ناول نگار محمد عاصم بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں ادبی شخصیات کی شرکت

ملازمین کی حاضری میں کمی

آج نیوز کے مطابق ملازمین کی پچاس فیصد حاضری پر منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم کروایا جائے۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کو بھی آن لائن منتقل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری محکموں کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کی اضافی پابندیاں

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طبی عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبرتک ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...