لیسکو نے ریکوری کا عمل تیز کردیا،301نادہندگان سےکتنی رقم وصول کرلی۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
ریکوری کا تیز عمل
لاہور (طیبہ بخاری سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک روز میں 301 نادہندگان سے 70 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شاپور جی سکلت: بھارت کے ایک امیر خاندان کے سیاستدان جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ ‘ٹاٹا’ نہیں لگایا
سرکلز میں کی جانے والی ریکوری
نادرن سرکل میں 29 نادہندگان سے 87 ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 19 نادہندگان سے 43 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 53 نادہندگان سے 20 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد، ساؤتھ سرکل میں 27 نادہندگان سے 10 لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 25 نادہندگان سے 27 ہزار، شیخوپورہ سرکل میں 51 نادہندگان سے 88 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔ اوکاڑہ سرکل میں 56 نادہندگان سے 75 ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 41 نادہندگان سے 88 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چکن کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا حیران کن اضافہ
بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں
دوسری جانب لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے۔ اب تک 43,586 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ انسداد بجلی چوری مہم کو 413 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران کل 1 لاکھ 55 ہزار 480 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 1 لاکھ 52 ہزار 434 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ بجلی چوروں کو اب تک 16 کروڑ 46 لاکھ 92 ہزار 332 یونٹس چارج کیے گئے، جن کی مالیت 6 ارب 10 کروڑ 44 لاکھ 84 ہزار 571 روپے ہے۔
لوڈشیڈنگ کی نئی کیٹیگریز
علاوہ ازیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 2221 میں سے 1933 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے فیڈرز کی نئی کیٹیگریز جاری کردی ہیں۔
نئی فہرست کے مطابق صفر سے 10 فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری ون میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 1601 ہے۔ 10 سے 20 فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری ٹو میں شامل کیا گیا ہے جن کی تعداد 332 ہے۔ ان دونوں کیٹیگریز میں شامل فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔
20 سے 30 فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کیٹیگری میں تھری میں شامل کیے گئے ہیں، جن کی تعداد 145 ہے۔ کیٹیگری تھری کے فیڈرز پر 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 30 سے 40 فیصد لائن لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری فور میں شامل کیا گیا ہے، جن کی تعداد 83 ہے، ان فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 40 سے 60 فیصد لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری فائیو میں شامل کیا گیا ہے، جن کی تعداد 28 ہے، ان فیڈرز پر 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 60 سے 80 فیصد لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری سِکس میں شامل کیا گیا ہے، جن کی تعداد 26 ہے، ان فیڈرز پر 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 80 فیصد سے زائد لاسز والے فیڈرز کو کیٹیگری سیون میں شامل کیا گیا ہے، جن کی تعداد 6 ہے، ان فیڈرز پر 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔