منی پور میں پھر ہنگامے
منی پور میں ہنگامے
امپھال (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی
ہنگاموں کا آغاز
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پرتشدد ہنگامے 6 لاپتہ افراد میں سے 3 کی لاشیں ملنے کے بعد شروع ہوئے۔ ہنگاموں کے بعد شہر امپھال میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نر مچھروں کی بہرہ پن کے ذریعے مادہ سے جنسی تعلق کو روکنے کا انوکھا حل، سائنسدانوں کا دعویٰ
مظاہرین کا احتجاج
"جنگ" کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مظاہرین نے 2 وزراء اور 3 ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر بھی دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے 3 افراد جن میں 2 بچے شامل تھے کے مبینہ قتل کے خلاف مختلف اضلاع میں مظاہرے کرتے ہوئے 3 وزراء اور 6 ایم ایل ایز کے گھروں پر دھاوا بولا۔
حکومت کے اقدامات
بھارتی حکومت نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔








