سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے، صادق سنجرانی

صادق سنجرانی کا بیان

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک بیان میں کہا کہ سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا واحد ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو وزیر صحت نامزد کردیا

سرحدی تجارت کی اہمیت

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختوانخواہ میں سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کا ذریعہ معاش باڈرز ٹریڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باڈرز ٹریڈ کی بندش کے بجائے ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرانا چاہیے۔

معاشی بحران کے خطرات

انہوں نے مزید کہا کہ روزمرہ باڈر ٹریڈ کی بندش سے لاکھوں افراد سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے، خاص طور پر بلوچستان میں شدید معاشی بدحالی اور مایوسی پھیلے گی۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں معیشت مزید بے روزگاری اور غربت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔ اس طرح عوام کے ذریعہ معاش پر قدغن سے ملک کا نوجوان ملک دشمن عناصر کا ایندھن بنے گا۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...