بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ کا اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کیخلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
احتجاج کی حکمت عملی
پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پارٹی کے مختلف ریجنز کے رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں احتجاج کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان ریجنز کے پارلیمنٹیرینز اور عہدے دار شریک ہوئے۔
بشریٰ بی بی کی سرگرمیاں
دوسری جانب 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کے لیے بشریٰ بی بی بھی متحرک ہوگئیں، انہوں نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔ گزشتہ روز بشریٰ بی بی پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس میں بھی شریک ہوئیں۔