نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا
کپل شرما کا نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے نوجوت سنگھ سِدھو سے اگلے سیزن کے لیے مستقل مہمان کی حیثیت سے شریک ہونے کی استدعاکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلالپور پیروالا: سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق
سدھو جی کی شرط
بھارتی میڈیا کے مطابق سندھو جی نے کپل شرما کی پیش کش قبول کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو اُن کے ساتھ بٹھایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بصیرت اور فراخدلی کا مظاہرہ کر کے اپنے ذاتی ایجنڈے سے بلند ہو کر پاکستان اور عوام کے لیے سوچنا چاہیے
کپل شرما شو کی اہمیت
دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت بٹورنے والے بھارتی ٹی وی پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی تازہ ترین قسط میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سِدھو بھی شریک ہوئے تاہم یہ انٹری مہمان کے طور پر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے کے وزیراعلیٰ کی ڈیمانڈ اگر غیر قانونی ہو تو کیا اسے پورا کیا جانا چاہیئے ؟ جواب ہے نہیں،صحافی حسن ایوب خان
سدھو کا جذباتی پیغام
نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کو گلدستے کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام پھولوں کو پھر اِس دستے میں جُڑ جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گلدستہ قدرت کا بنایا ہوا ہے، ہر پھول کا منفرد رنگ اور منفرد مہک ہے۔
مرنے سے پہلے کی خواہش
سدھو نے یہ کہہ کر سب کو جذباتی کردیا کہ وہ مرنے سے پہلے کپل شرما شو کے تمام پھولوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور ارچنا پورن سنگھ کو بھی اُن کے مقام پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔








