نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

کپل شرما کا نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے نوجوت سنگھ سِدھو سے اگلے سیزن کے لیے مستقل مہمان کی حیثیت سے شریک ہونے کی استدعاکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان کیس،7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
سدھو جی کی شرط
بھارتی میڈیا کے مطابق سندھو جی نے کپل شرما کی پیش کش قبول کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو اُن کے ساتھ بٹھایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا
کپل شرما شو کی اہمیت
دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت بٹورنے والے بھارتی ٹی وی پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی تازہ ترین قسط میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سِدھو بھی شریک ہوئے تاہم یہ انٹری مہمان کے طور پر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ،100انڈیکس 1لاکھ 10ہزار پوائنٹس عبور کرگیا
سدھو کا جذباتی پیغام
نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کو گلدستے کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام پھولوں کو پھر اِس دستے میں جُڑ جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گلدستہ قدرت کا بنایا ہوا ہے، ہر پھول کا منفرد رنگ اور منفرد مہک ہے۔
مرنے سے پہلے کی خواہش
سدھو نے یہ کہہ کر سب کو جذباتی کردیا کہ وہ مرنے سے پہلے کپل شرما شو کے تمام پھولوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور ارچنا پورن سنگھ کو بھی اُن کے مقام پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔