انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
برطانیہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی بڑھتی ہوئی شرح
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 3 سال کے دوران غربت کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف
فروخت کے اعداد و شمار
ہم نیوز کے مطابق سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے درمیان 53 ہزار 423 الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اس دورانیے میں ہونے والی فروخت سے 57 فی صد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، ہمیں اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: چئیرمین مصطفیٰ دستجی کا خطاب، ویڈیو دیکھیں
ہائبرڈ اور پلگ-ان ہائبرڈ کی فروخت میں اضافہ
اس کے علاوہ استعمال شدہ ہائبرڈ اور پلگ-ان ہائبرڈ کی فروخت میں بھی بالترتیب 35.8 فی صد اور 29 فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی
دیگر ایندھن والی گاڑیوں کی صورتحال
جبکہ 11 لاکھ 20 ہزار پیٹرول کی کاریں (5.7 فی صد اضافہ) اور 6 لاکھ 80 ہزار ڈیزل کاریں (3.9 فی صد کمی) نے مالکان کی ملکیت میں گئیں۔
مجموعی مارکیٹ کی تصویر
مجموعی طور پر 19 لاکھ 70 ہزار فروخت کے ساتھ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں 4.3 فی صد کا اضافہ ہوا۔








