گورنر پنجاب کا لوک ورثہ میں پنجاب اور سندھ پویلینز کا دورہ،میلے ہمارے معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں: سردار سلیم حیدر خان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لوک ورثہ کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لوک ورثہ کا دورہ کیا، جہاں وہ فیسٹیول میں قائم سندھ اور پنجاب کے پویلینز میں گئے۔ سندھ پویلین میں گورنر کو روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی۔ انہوں نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا، جہاں سندھ اور پنجاب کے دستکاروں اور آرٹسٹوں کے نمونے رکھے گئے تھے۔ انہوں نے دستکاروں کی محنت اور لگن کو سراہا۔ پنجاب پویلین میں گورنر پنجاب کو روایتی پنجابی پگڑی پہنائی گئی۔ ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل سجاد حسین نے گورنر کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ میں مزید پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، زندہ بچ جانیوالوں کے ہوشربا انکشافات

میڈیا سے گفتگو

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے کلچر یکسان متاثر کن ہیں کیونکہ اس میں ہماری تاریخ اور ہمارے بزرگوں کا ہنر شامل ہے۔ میلے ٹھیلے تمام صوبوں کی روایت ہیں اور اس کے ذریعے امیر اور غریب کو یکساں تفریح میسر آتی ہے اور یہ صحتمند تفریح کا اعلیٰ طریقہ ہیں۔ لوک ورثہ میں ملکی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور یہاں میلے کا سماں ہے، لوگوں کے چہرے پر خوشی اور رونق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور سی ایم ہاؤس سے علی امین گنڈا پور کی قیمتی چیزیں غائب ہو گئیں

روایتی میلوں کی اہمیت

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ روایتی میلوں کا انعقاد عوام کیلئے ضروری ہے اور لوگوں کی کثیر تعداد یہاں دیکھ کر توقع کی جا سکتی ہے کہ تمام پرانے میلے بحال ہوں گے۔ میلوں سے محبت، بھائی چارے اور برداشت کو فروغ ملتا ہے جو اس وقت ہمارے معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں۔

حاضرین کا بڑا ہجوم

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی اتنی کثیر تعداد لوک ورثہ میں آئی کہ مجھے بھی ٹریفک میں پھنسنا پڑا ہے اور خوشی ہوئی کہ وفاقی دارالحکومت میں ایسا ماحول بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...