کسان کارڈ زرعی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، پورٹل پر کتنی لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ اہم اعدادوشمار جاری
وزیر اعلی پنجاب کا کسان کارڈ: زراعت میں انقلابی تبدیلی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کا کسان کارڈ زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔ اب تک پورٹل کے ذریعے 12 لاکھ 89 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پردے کا سخت مخالف ہوں، اس نظریے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی خاتون کے ساتھ نامناسب رویے کو قبول کیا جائے، جاوید اختر
کسان کارڈ کی منظوری اور تقسیم
بینک آف پنجاب نے 4 لاکھ 87 ہزار درخواستوں کی منظوری دے دی ہے۔ کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور ن لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر
کسان کارڈ کی تعداد میں اضافہ
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔ اب تک کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 18 ارب روپے سے زائد کی خریداری کر لی ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاالدین میں مزدور کی بیوی سے بااثر افراد کی اجتماعی زیادتی
زراعتی مداخل کی خریداری کی سہولت
کاشتکاروں کو صوبہ بھر میں 2600 رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کی فصل کے لیے بلا سود قرضہ پر زرعی مداخل کی خریداری کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نطنز ایٹمی مرکز کو نقصان پہنچا، ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملیں گے: آئی اے ای اے
کسان کارڈ کے لیے نئی ہدایات
ترجمان کے مطابق کسان کارڈ کے لیے غیر کمپوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار بھی اہل ہوں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے زرعی مداخل کی خریداری کے ساتھ 30 فیصد تک رقم نکلوانے کی سہولت 20 نومبر سے فراہم کر دی جائے گی۔
ڈلیوری سنٹرز کا قیام
کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے تحصیل کی سطح پر 136 ڈلیوری سنٹرز قائم ہیں۔








