آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی 20 میچ، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری
ہوبارٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کو کسی ایگریمنٹ کی ضرورت نہیں، ہم ایک اور متحد ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
نئے کپتان اور ٹیم کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کریں گے جبکہ حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پلینگ الیون کی تفصیلات
صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان پلینگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی آج کا میچ کھیلیں گے۔