چلڈرن ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ،وزیر اعلیٰ کا نوٹس، کارروائی کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں 3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع
سوگوار خاندان سے ہمدردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مجرمانہ غفلت کی تحقیقات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ ذمہ دار کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔