سندھ میں سینکڑوں خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں، شہزادی رائے
سندھ میں خواجہ سراؤں کے قتل کا تشویشناک معاملہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مورت مارچ کی سربراہ شہزادی رائے نے کہا ہے کہ سندھ میں سینکڑوں خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد
بدمعاشوں کی جانب سے بھتہ خوری
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران، شہزادی رائے نے بتایا کہ سندھ میں بدمعاش خواجہ سراؤں سے بھتے لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے اور ویڈیو وائرل کرنیوالے دو افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے
صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں
انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ خواجہ سراؤں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، کیونکہ صوبے میں سینکڑوں خواجہ سرا قتل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا
معاشرتی مسائل اور کرایہ
شہزادی رائے نے مزید کہا کہ سندھ میں خواجہ سراؤں سے مالک مکان کرایہ دگنا لیتے ہیں، اور انہیں سرکاری نوکری بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
مورت مارچ کا اعلان
انہوں نے اس دوران 24 نومبر کو حیدرآباد میں مورت مارچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔