معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے 22 سالہ دوست کو قتل کردیا

قتل کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سال کے سفیان کے نام سے ہوئی، جبکہ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شرمندہ یا خوفزدہ؟عمران خان سے ملاقات کیلئے بھی کوئی نہ آیا
گواہ کی شہادت
مقتول کے پڑوسی شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول سفیان سمیت پانچ چھ دوست شاہزیب کے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی بات پر شاہزیب نے فائرنگ کرکے سفیان کو قتل کردیا۔
ملزم کی تفصیلات
ملزم شاہزیب حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، جبکہ مقتول کا ایک دوست سنی پولیس کی حراست میں ہے۔