موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
قرض پروگرام کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آنٹی کی بہن سے محبت میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے پر انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم گرفتار
وفاقی وزیر کا بیان
وفاقی وزیر احد چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکرگزار بھی کیا۔
معاہدے پر دستخط
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے۔