موسمیاتی تبدیلیاں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وراثتی جائیداد کے تنازع پر بیوہ خاتون کا قتل؛ ملزمان 11برس بعد بری، عمر قید کی سزا کالعدم قرار
قرض پروگرام کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ کہانی جانیے
وفاقی وزیر کا بیان
وفاقی وزیر احد چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکرگزار بھی کیا۔
معاہدے پر دستخط
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے دستخط سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے۔








