حکومت پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہی، سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی

پی ٹی آئی کے مطالبات پر سینیٹر عرفان صدیقی کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات بے تُکے ہیں، حکومت کوئی مذاکرات نہیں کر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان، ممکنہ متبادل نام بھی سامنے آگیا
عرفان صدیقی کے تحفظات
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چاروں مطالبات نان اسٹارٹر ہیں، کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ عمران خان اپنے جرائم کی سزا پا رہے ہیں، بند گلی میں آ جانے کے باعث پی ٹی آئی کے لیڈر اِدھر اُدھر ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے؟ وہ بات جو آپ کو بھی جان لینی چاہیے
2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذکر
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کا اقبال تو جنرل باجوہ کر چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کو مشورہ
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ٹی آئی 24 نومبر کی کال واپس لے لے تو اچھا ہے ورنہ حکومت آئین و قانون کے تحت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنا فرض ادا کرے گی۔