عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ ممکن نہ تھا کہ کوئی انار کلی جائے اور دہی بھلے نہ کھائے، آج بھی سکھ یاتری یہاں آ تے ہیں، بٹوارے سے پہلے کی یادیں اس بازار سے وابستہ ہیں
برانٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتیں
24 نیوز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالر کے قریب رہی۔
گیس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔