پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی
پیپلز پارٹی کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، چیئر مین این ڈی ایم اے
سپیکر قومی اسمبلی کو خط
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ارسال کردیا جس میں پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔ سپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کلچر کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچائیں گے،عظیم ڈار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا آغاز کردیا
چیئرمین کا انتخاب
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر ایاز صادق سے مدد بھی مانگتے ہوئے خط میں کہا کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کا معاملہ ،پاکستانی وزارت خارجہ نے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے
سابق سپیکر کی مداخلت
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کیلئے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر سپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔ تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانے پر بضد ہے۔
مسلم لیگ ن کا اشارہ
ادھر مسلم لیگ ن نے بھی پی اے سی کی سربراہی کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔ مارچ میں حکومت کے وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی پی اے سی اب تک اپنے چیئرمین کا انتخاب نہیں کرسکی۔








