علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے 2گھنٹے طویل ملاقات

ملاقات کا پس منظر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم حکومت مخالف سیاسی تحریک شروع کر رہے ہیں، اسد قیصر
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔
گفتگو کے اہم نکات
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں 24 نومبر کے احتجاج اور سیاسی و پارٹی امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ ملاقات کانفرنس روم میں کی گئی۔