پنجاب کی جیلوں میں ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا فیصلہ

جیل ریفارمز ایجنڈا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری،محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈے کئیر سینٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اور ریسکیو سروسز میں بہتری لائی جا رہی ہے
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں جیل ریفارمز کے بارے میں اجلاس ہوا ۔ چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جیلوں کو "اصلاحی مرکز" بنا رہے ہیں،عدالت سے واپسی پر جیل داخلے سے پہلے ہر قیدی کو سکینر سے چیک کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیرِ اعظم ، آرمی چیف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
اصلاحی اقدامات
چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے قوانین لا رہے ہیں کہ اسیران جیل سے نکلنے کے بعد معاشرے کے مفید شہری بنیں۔ انہوں نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو جیل میں اپنے مذہب کے مطابق عبادت کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور جیل ہسپتالوں میں ایکسرے مشینوں کو فوری فعال کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، اے آئی جی پریزن ڈاکٹر قدیر عالم، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے بھی شرکت کی ۔