لوگوں نے خوف کے بت توڑ دئیے ، 24 کو ہر صورت احتجاج ہوگا ، شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم کا لانگ مارچ کے حوالے سے بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اتنے ہی زور شور سے ہوگا جیسے زور و شور سے اعلان کیا گیا تھا، 24 نومبر کی کال ویسے ہی ہے جیسے تھی، 24 کو ہر صورت احتجاج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی تمام مسافر بس سروسز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا
توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی منظوری
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن اس ملک، صوبے اور پارٹی کے لئے بہت اہم ہیں۔ آج توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔ 29 نومبر کو اے ٹی سی کی عدالت میں 4 کیسز ہیں، ہمیں ایسی ہی فیصلے کی توقع تھی اور 29 نومبر کو بھی ہمارے قائد کو انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مشہور گلوکار بادشاہ کو ون وے میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا
حکومت پر تنقید
مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ حکومت کو کسی بھی قسم کی روکاوٹ پیدا نہیں کرنی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز جعلی ہیں، ایسے شواہد موجود نہیں ہیں جن کی بنیادوں پر یہ کیسز چلائے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا اور وہ باہر آئیں گے۔ ایسے فیصلوں کے بعد ججز کو تنگ کیا جاتا ہے، کئی مثالیں موجود ہیں۔ 24 نومبر کی کال ویسے ہی ہے جیسے تھی، 24 کو ہر صورت احتجاج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے بعد دنیا بھر میں پیٹرول مہنگا، کئی ممالک میں ایندھن کے بحران کا خدشہ
امن پسند احتجاج کا عزم
شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ لانگ مارچ اتنے ہی زور شور سے ہوگا جیسے زور و شور سے اعلان کیا گیا تھا، یہ لوگوں کو اشتعال دلارہے ہیں، ہم پرامن طریقے سے آئینگے۔ ہم کسی بھی قسم کے فالز فلیگ آپریشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ملک بھر سے بڑے بڑے قافلے اس بار آپ کو ملیں گے، 8 فروری کے بعد لوگوں نے خوف کے بت توڑ دئیے ہیں۔ یہ جنگ آئین کی عمل داری کا جنگ ہے، عوام ہمارے ساتھ ملیں اور بوگس نظام کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر میرا اثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئر مین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی
احتجاج کی قیادت اور مذاکرات
انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس بوگس نظام کا خاتمہ ہو جائے گا اور سب کچھ معمول پر آجائے گا۔ بشریٰ بی بی احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی، بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر کا پیغام پہنچایا ہے، وہ سیاست کے زمرے میں نہیں آتیں۔ فیصلہ اس لئے نہیں آیا کہ ملاقات ہوئی، توشہ خانہ کیس میں کچھ نہیں تھا۔ ہم ان سے مذاکرات کریں گے جن کے پاس اختیار ہو، حکومت مینڈیٹ چور ہے ان کے ساتھ کیسے مذاکرات کریں۔
خواتین کا کردار
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھا کہ خواتین کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہمارے جتنے بھی میٹنگز ہوئے ہیں ان میں بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔ ہمارے لوگ چوکنا ہیں، ہم انتشار پسند نہیں کرتے، جو بھی انتشاری ہوگا ان کو اپنے صفوں سے نکالیں گے۔ میرا تعلق جھنگ سے ہے اور میرا قافلہ وہاں تیار ہے، میری خواہش ہے کہ میں اپنے قافلے کو لیڈ کروں۔








