دہشتگرد ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بنوں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

مریم نواز کی شدید مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنوں مالی خیل میں خوارج کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلینک آن ویل اینڈ فیلڈ ہاسپٹل، 148دن میں کتنے لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
سیکیورٹی فورسز کی قربانی کو خراج عقیدت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سوگوار خاندانوں سے ہمدردی
وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔